اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ

اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے احتجاجاً واک آﺅٹ کیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن برجیس طاہر نے ڈپٹی سپیکر سے بات کرنے کی اجازت طلب کی مگر اجلاس کے صدر نشین قاسم خان سوری نے وقفہ سوالات کے دوران انہیں بات کرنے کی اجازت نہ دی۔ جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بیشتر ارکان غیر اعلانیہ طور پر ایوان سے واک آﺅٹ کرگئے۔