سعودی خواتین کے ساتھ برابری کی پالیسی پر عمل درآمد شروع

سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے مختلف پیشوں اور خدمات انجام لینے دینے والی خواتین و حضرات کے درمیان برابری کی قومی پالیسی متعارف کرا دی ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت محنت نے لیبر مارکیٹ میں خواتین کو درپیش چیلنجوں کو کم کرنے کے لئے پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی پیشے پر خدمات دینے والی خواتین اور مردوں کے درمیان فرق برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزارت کے مطابق اگر قومیت، نسل ، مذہب ، عمر، رنگ اور صنف کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیاز برتا گیا یا کسی بھی خاتون کے ساتھ خاتون ہونے کی وجہ سے تفرق والا برتاﺅ کیا گیا تو اس کا نوٹس لیا جائے گا اور ایسا کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔