کرک میں جائیداد کا تنازعہ، فائرنگ سے 2 جاں بحق

کرک میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کرک کے علاقے تپی کندہ میں جائیداد کے تنازعے پرفریقین میں کچھ عرصہ سے تنازع چلا آ رہا تھا، دونوں گروپوں کاآمنا سامنا ہونے پر دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ۔