سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا موسیقی اور فنی میلہ19دسمبر کو ہو گا۔ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق 3روزہ موسیقی فیسٹول مڈل بیسٹ کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے،جو19تا21دسمبر تک جاری رہے گا، فیسٹول میں دنیا کے 16 نامور فنکاروں کے علاوہ مقامی نوجوان بھی فن کا مظاہرہ کریں گے،فیسٹول کے بڑے کنسرٹس کا انعقاد شاہ فہد سٹیڈیم میں ہوں گے، جس میں شرکت کے خواہش مند افراد آن لائن ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں،دوسری طرف مڈل بیسٹ نے کہا ہے کہ مختلف شو کی ٹکٹیں 375 تا 4750 ریال تک دستیاب ہیں۔ عالمی فنکاروں کے علاوہ مقامی نوجوانوں کو بھی فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38