مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش کے باعث کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ بند کر دئیے گئے ، پالیسی کے تحت 120دنوں تک غیر فعال رہنے والے اکاﺅنٹس خود بخودبند ہوجاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے، لاک ڈاؤن اور پابندیاں 124 ویں روز بھی برقرار ہے ، جس کے باعث کشمیریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ علاقے میں پری پیڈ موبائل فون ، ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ سروسزکی بدستور معطلی کی وجہ سے لوگوں کا اپنے گردونواح سے بھی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش کے باعث ہزاروں کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاﺅنٹس بند ہوگئے ہیں ، کشمیریوں کے اکاﺅنٹس فیس بک کی پالیسی کے تحت بند ہوئے، پالیسی کے تحت 120دنوں تک غیر فعال رہنے والے اکاﺅنٹس خود بخودبند ہوجاتے ہیں۔