شہزاد سلطان کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو میں تعینات پولیس گروپ گریڈ بیس کے افسر محمد شہزاد سلطان کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کردی ہیں،تقرری کے منتظر پولیس گروپ گریڈ بیس کے افسر محمد ریاض نذیر گاڑا کی خدمات بھی حکومت پنجاب کے سپرد کردی ہیں،طویل رخصت پر گئے ہوے ٔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ بیس کے افسر اویس منظور سمرا کو رخصت ختم ہوتے ہی 22دسمبر سے انھیں ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمینٹ ڈویژن ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ اٹھارہ کے کابینہ ڈویژن کے ماتحت ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے ڈپٹی سیکرٹری حسن حرین ہوتی کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد جبکہ تقرری کے منتظرپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ سترہ کے افسر لیفٹیننٹ(ر) سعدبن اسد کی خدمات سی ڈی اے کے سپرد کردی گئی ہیں۔