آئیسکوریجن میں کل ہونیوالی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) آئیسکو میں کل منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایس ای اسلام آباد سرکل صبح 10بجے نیلور سب ڈویژن( ڈویژن نمبر 1 اسلام آباد )، ایس ای راولپنڈی سرکل صبح 10بجے ایف بلاک سب ڈویژن(سیٹلائیٹ ٹاون ڈویژن راولپنڈی)، ایس ای اٹک سرکل صبح:30 10بجے واہ کینٹ سب ڈویژن(ٹیکسلا ڈویژن) ، ایس ای جہلم سرکل صبح 10 بجے دینہ سب ڈویژن(جہلم 2 ڈویژن )اورایس ای چکوال سر کل صبح10بجے دولتالہ سب ڈویژن(ڈھڈیال سب ڈویژن) میں کھلی کچہریوں میں صارفین کے مسائل سنیں گے اور حل کریں گے۔صارفین ان کھلی کچہریوں میں بھرپور شرکت کریں اور اگر اُن کے مسائل کا حل نہیں کیا جارہا تو آئیسکو چیف کے نمبر 051-9252902پر کال کریں، ہمارا مشن بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور صارفین کو بہترین سروسز مہیا کرنا ہے۔