جدید دور میں نئی ٹیکنیک ایجاد کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں،ضیاء اللہ بنگش
اسلام آباد (نا مہ نگار)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ آج کے دور میں نئی ٹیکنیک ایجاد کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، اگر نوجوان ترقی اور تعلیم کے ساتھ بااختیار ہوں تو ملکی قوت میں اضافہ گا۔تعلیم کے شعبے کے لئے ڈیزائن کی گئی جدید ترین ٹیکنالوجی کی نمائش کیلئے پاکستان آئی سی مائیکرو سافٹ کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا ایلیمینٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد ہوا۔ صوبائی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کامران خان بنگش اینڈ مائیکروسافٹ کنٹری ایجوکیشن لیڈ جبران جمشید کے علاوہ تعلیم کے شعبے کے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے بھی سیمینار میںشرکت کی ۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ کم عمری سے ہی متعلقہ ہنروں کی ترقی ایک ضرورت بن گئی ہے ، صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران خان بنگش نے کہا کہ ‘تعلیم میں ڈیجیٹل تبدیلی کے فوائد کو سمجھنے اور اس کو کاروبار میں اہم اسٹیک ہولڈرز تک پہنچانا ضروری ہے۔ لہذا اس کو ترجیح دی جائے۔ ٹیکنالوجی شوکیس کے علاوہ ، مائیکرو سافٹ نے مقامی مائیکرو سافٹ انوویٹیو ایجوکیٹر ماہروں کے لئے E2 ایجوکیٹرز ایکسچینج مقابلے کا بھی اعلان کیا۔