وفاقی اردویونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں کمپیوٹرکلاسز صرف چھ دن
کراچی ( نیوزرپورٹر) وفاقی اردویونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں کمپیوٹرکلاسز پورے سیمسٹرمیں صرف چھ دن تک محدودہوکر رہ گئیں، طلباء شدید پریشانی سے دوچارہیںاور امتحانات میں 80فیصد طلباء کے فیل ہونے کا خدشہ پیداہوگیاہے۔طلباء کے مطابق کمپیوٹرکلاسز کے لئے عبدالحق کیمپس میں جگہ کی کمی کو وجہ بتایاجارہاہے۔اس سلسلے میں طلباء رہنمامحمدولید رضاشہیدی نے صدر مملکت عارف علوی، وائس چانسلر ڈاکٹرالطاف حسین، پروفیسر ڈاکٹرضیاء الدین سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد اس مسئلے کا حل نکالاجائے تاکہ طلباء کمپیوٹرکلاسز سے استفادہ حاصل کرسکیں۔