یوتھ بورڈ کا مقصد موثر اور مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری ہے، دردانہ صدیقی
کراچی ( نیوزرپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کے یوتھ بورڈ کا اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں صدر جے آئی یوتھ پاکستان کوثر مسعود نے بورڈ کے مقاصد بیان کیے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دردانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں شیطان کے حواریوں کا ہدف خواتین،خاندان اور نوجوان ہیں۔ موجودہ منظر نامے میں باطل متحرک ہے اور اسکے مقابل مقصد کا شعور رکھنے والوں کو سنجیدہ اور باہم متحد ہوکر اپنے اپنے حصے کا کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی صلی اللہ وسلم کی بعثت کا مقصد اور آپ ؐ کا مشن امت کا مشن ہے۔