حق حکمرانی سے طرز زندگانی تک سب کچھ عوام کے اختیار میں ہے،علامہ سید ساجد علی نقوی
کراچی (نیوزرپورٹر)قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ عوام اس ملک کے مالک و مختار ،حق حکمرانی سے طرز زندگانی تک سب کچھ انہی کے اختیار میں ہے مگر افسوس جس عزم کے ساتھ تحریک آزادی اور پھر 47ء کے وقت آگے بڑھاگیا تھا وہ 50ء کی دہائی میں ہی کہیں دبادیاگیااورگھٹن زدہ ماحول پیدا کرتے ہوئے شہری آزادیاں تک سلب کرلی گئیں آج اشیائے خورونوش سے لے کر بنیادی سہولیات و حقوق تک عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے کہنے کو ملک کے مالک و مختار عوام کی حالت نانِ شبینہ سے بھی آگے جاپہنچی ہے ایسی حالت میں ملک کی 70فیصد سے زائد آبادی ذہنی انتشار میں مبتلا ہے جس ملک کو فلاحی ریاست کی تجربہ گاہ بنانا تھا اسے فلاحی قوانین کی بجائے جبر، آمریت، سرمایہ داریت اور افسوس کے ساتھ سامراجیت کی تجربہ گاہ بنادیاگیا اقتدار کو طول دینے کیلئے کبھی اسلامی نظام کانعرہ لگادیاگیا اور کبھی عوامی حقوق کی بات دہرائی گئی لیکن عوام کو دلکش نعروں کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا کہنے کی حد تک آئین و قانون موجود مگر عملدرآمد کا شدید فقدان عوام مقننہ و منتظمہ و عدلیہ کی طرف دیکھتے رہے مگر ان کی حالت بدلنے پر کوئی توجہ نہ دی گئی یہا ں تک کہ جنہیں عوام نے بڑی امیدوں کے ساتھ منتخب کیا وہ بھی بے بسی میں ٹامک ٹوئیاں ہی مارتے رہے جب صورتحال اس نہج پر پہنچ جائے تویہ تشویشناک امرکی نشاندہی کرتی ہے۔