میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کی 54ویں برسی آج منائی جائے گی
فیصل آباد (اے پی پی) پاک فوج کے نامور سپوت اور 1965ء کی جنگ کے مایہ ناز جانثار میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کی 54ویں برسی آج 6دسمبر بروز جمعہ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی جبکہ اس موقع پر اعلیٰ فوجی ، سول و انتظامی اور سیاسی حکام شہید کی آخری آرام گاہ پر حاضری ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کریں گے ۔