پولیس کی کارروائی ، بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ برآمد،ملزم گرفتار
چکوال(نامہ نگار) قصبہ ڈھرنال تھانہ لاوہ میں پولیس کی کارروائی سے بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ مخبرکی اطلاع پر محمد عرفان ایس ایچ او نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر کے ملزم کوگرفتار کر لیا۔ ملزم سید رسول ولد غلام حسین سکنہ ڈھرنال کے قبضے سے ایک کلاشنکوف معہ2 میگزین و 10روند۔۔ایک 12 بور ڈبل بیرل بندوق۔ ایک پسٹل 30بور۔ ایک پسٹل موزر 30 بور اور 13 روند و 2 کارتوس برآمد کرلیے۔ ڈی پی او عادل میمن نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ناجائز اسلحہ اور اشتہاری مجرمان کیخلاف بھرپور طریقے سے کریک ڈائون جاری ہے اور ان شاء اللہ تمام خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ناجائز اسلحہ کی برآمدگی کاخصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔