سی پی او راولپنڈی کا دورہ کلرسیداں، جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کا رروائی کی یقین دہانی
کلر سیداں (نامہ نگار)سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے کلر سیداں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بدنامی کا باعث بننے والے پولیس افسران اور ملازمین پولیس فورس کے ماتھے پرکلنک کا ٹیکہ ہیں۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناننے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں تا کہ عوام کا پولیس پراعتمادبحال ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنے کیلئے عوام کے تعاون کی بھی اشد ضرورت ہے۔اگر عوام جرائم پیشہ افراد کو پناہ گاہیں فراہم نہ کریں تو ان کیخلاف گھیراؤ خود بخود تنگ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مال و جان کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے تھانہ کلر سیداں پولیس کے نئے ایس ایچ او انسپکٹر اللہ یار کو تھانے میں وصول ہو نے والی تمام درخواستوں پرفوری مقدمہ درج کرنے اور اس سلسلہ میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے متعلقہ پولیس آفیسر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کی ہیںبعدازاں وہ سہوٹ بھی گئے جہاں انہوں نے پولیس کے ہاتھوں جاں بحق ہونیوالے سابق کونسلر وحید امجد کے لواحقین سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل ،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور ڈی ایس پی ملک طارق محبوب بھی موجود تھے ۔