ہماری روزی روٹی اسی ریڑھی بانی سے وابستہ ہے ،منا غلام حسین
حضرو (نامہ نگار)حضرو ریڑھی بانوں کے صدر منا غلام حسین نے پرزور احتجاج کے دوران اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حضرو و ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ ہم غریبوں کو بھی جینے کا حق دیا ہے ،بلدیہ کے اہلکار اتھرے پُتر کا کردار اد اکر رہے ہیں جو کہ بلاوجہ ہم غریب محنت کش افراد کو تنگ کرتے ہیں اور ہمارے ترازو وغیر ہ اٹھا کر لے جاتے ہیں جس سے ہم غریب افراد کی دہاڑی ضائع ہو جاتی ہے اور شام کو ہمیں خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑتا ہے ۔ یہ امر واضح رہے کہ ہماری روزی روٹی اسی ریڑھی بانی سے وابستہ ہے ۔ہم بلدیہ حضرو کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرتے ہیں جبکہ اس کے باوجود چند اہلکار بلدیہ حضرو اور پی ٹی آئی کی حکومت کو بدنا م کر رہے ہیں۔لہٰذا متعلقہ افسران سے اپیل و گزارش ہے کہ ہماری التجائوں کو سنا جائے اور ہمیں انصاف دلا یا جائے اس کے ساتھ ساتھ بلدیہ حضرو کے اتھرے اہلکاروں کو لگام دی جائے ۔