ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا مواخذہ جائز ہے: قانونی ماہرین
کیف (نیٹ نیوز) یوکرائن سے متعلق معاملے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر لگے الزامات اس قدر سنجیدہ ہیں کہ ان کے خلاف مواخذے کی تحریک قانونی طور پر جائز ہے۔ یہ بات تین قانونی ماہرین نے امریکی کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی کو بتائی۔ اس کمیٹی کی پہلی سماعت کے موقع پر چار میں سے تین آئینی ماہرین کا مؤقف تھا کہ ٹرمپ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی طرف سے مدعو کیے گئے قانونی ماہر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے مواخذے کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں۔