واحد کیانی کی کاوشیں ، محلہ توحید آباد میں سیوریج لائن بچھانے کا آغاز
بھارہ کہو( پروفیسروقار حسین عباسی‘ نامہ نگار) چیئرمین یونین کونسل 5 راجہ واحد کیانی نے خصوصی گرانٹ منظور کراکر محلہ توحید آباد میں سیوریج لائن بچھانے کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ 15 سالوں سے جو سیوریج لائن پڑی ہوئی تھی وہ بالکل ناکارہ ہو چکی تھی۔ اہل محلہ نے خصوصی طور پر چیئرمین راجہ واحد کیانی سے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے خصوصی گرانٹ منظور کراکر ٹھیکیدار سے کام کا آغاز کرا دیا ہے اہل محلہ نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت تقریباً ایک لاکھ روپے چندہ جمع کیا ہے لیکن منصوبہ کو حتمی شکل دیکر سیوریج نظام کو مکمل کیا جائے۔ احکام عباسی راجہ سلطان‘ خالد محمود‘ غلام مصطفے ‘ شاہین محمد علی عباسی‘ سید اکرام حسین شاہ‘ محمد طارق‘ محمد اکیسر اور دیگر اہل محلہ سے سیوریج لائن کیلئے گرانٹ منظور کرانے اور کام کا آغاز کرنے پر چیئرمین یونین کونسل 5 راجہ محمد واحد کیانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ سملی ڈیم سے پانی کی لائن بھی جلد ازجلد بچھا کر محلہ توحیدرآباد کے مکینوں کو پینے کے پانی کی سہولت پہنچائی جائے۔