گوجرخان پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، آٹھ جواری گرفتار
گوجرخان(نامہ نگار)پولیس تھانہ گوجرخان نے جوئے کی بازی الٹ دی، آٹھ جواری گرفتار، دائو پر لگی رقم، موبائل فون اور آلات قماربازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ اوتھانہ محمد عمران عباس نے بتایا کہ پولیس نے وارڈ نمبر پندرہ نزد ٹیلی فون ایکسچینج قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر آٹھ قماربازوں واصف، نوید اختر، عمرفاروق، محمد اخلاق، خرم شہزاد، محمد احسان، ناصر، محمد ظہیر کو گرفتار کر کے ان سے 73500 دائو پر لگی رقم اور 62000روپے مالیتی موبائل فون بھی برآمد کر لیے اور ان کیخلاف تھانہ گوجرخان میں قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او عمران عباس نے بتایا کہ پولیس نے منشیا ت فروشوں اور قماربازوں کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھی ہوئی ہے اور کسی صورت میں منشیات فروشی اور قماربازی نہیں ہونے دی جائے گی۔