شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی،2 جوان شہید،2 دہشتگرد بھی مارے گئے

شمالی وزیر ستان: فورسز نے بویا کے چرخیل گاوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک اور سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور فورسز کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چرخیل گاوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں، جس پر آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد شہید ہوگئے۔