پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت کی بحالی سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس کے نتیجے میں بین الافغان بات چیت کی راہ ہموار ہوگی اور افغانستان پائیدار امن و استحکام سے ہمکنار ہوگا۔ پاکستان تنازعہ کے تمام فریقین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ وہ مشترکہ ذمہ داری کے طور پر تعمیری انداز اپنائیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔ تمام فریقین کی شمولیت سے ایک اجتماعی امن اور مفاہمتی عمل ہی اس مسئلے میں آگے بڑھنے کا عملی حل اور راستہ ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024