بھارتی ریاست اترپردیش میں واقع ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو جمعرات کو 26 برس مکمل ہو گئے .چھ دسمبر 1992 کو انتہاپسند ہندوں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بابری مسجد کے انہدام کو 26 برس مکمل ہونے پرمسلمان تنظیموں نے یوم سیاہ منایا.ایک بھارتی خبررساں ایجنسی نے پولیس سپرٹنڈنٹ انل کمار سسودیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ چھ دسمبر 1992 کو بابری مسجد کی شہادت (انہدام) ہوئی تھی جس کی وجہ سے مختلف تنظیموں نے اپنے اپنے طور پر پروگراموں کا انعقاد کیا.ایس پی پولیس نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ سرکار نے ایودھیا میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے.انل کمار سسودیا نے بتایا کہ سیکیورٹی کے لیے مقامی پولس کے علاوہ 12 ایڈیشنل پولیس سپرٹنڈنٹ، 40 سب انسپکٹرز، 50 ایس ایچ اوزاور 100 کانسٹیبلز سمیت دس کمپنی پی اے سی اور آر اے ایف کو تعینات کیا گیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38