علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان،شہباز شریف کے کام کی مثالیں دی جاتی تھیں:مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے کام کی مثالیں دی جاتی تھیں ۔شہباز شریف کینسر کے مریض رہے ہیں ان کے چیک ضروری ہیں۔سودن میں کوئی چوری پکڑی گئی ہے تو علیمہ باجی کی پکڑی گئی ہے ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں۔عمران خان انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں ،مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کےطبی معائنےکیلیےدوہفتےبعدبورڈ تشکیل دیاگیا۔شہبازشریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑکاحصہ ہے۔اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ شہبازشریف نےکیاکیاہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسال سے پیشیوں پر پیشیاں بھگت رہےہیں،آج کسان اور عوام مشکل میں ہیں۔کسانوں کی فصلیں سوکھ رہی ہیں، کدھر ہیں بزدار صاحب؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہہم صبح، دوپہر،شام عدالتوں میں پیش ہورہےہیں۔علیمہ باجی کو پچھلےدروازے سےاین آر او دےدیاگیا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ سودن میں کوئی چوری پکڑی گئی ہے تو علیمہ باجی کی پکڑی گئی ہے۔