سپریم کورٹ کے نوٹس کے باوجود جناح ہسپتال کی لفٹیں فعال نہ ہوسکیں
لاہور(کامرس رپورٹر)سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینے کے باوجود جناح ہسپتال کی لفٹیں فعال نہ ہو سکیں۔مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور لفٹیں خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹھیک کروانے کے احکامات جاری کیے لیکن تاحال جناح ہسپتال کی لفٹیں فعال نہیں ہو سکی۔جناح ہسپتال لاہور میں مجموعی طور پر 8 لفٹیں نصب ہیں لیکن ان میں سے 6لفٹیں تاحال فعال نہیں ہو سکی جس کیو جہ سے مریضوں کے لواحقین اپنے پیاروں کو کندھوں پر اْٹھا کر بالائی منزلوں پرلے جاتے ہیں۔مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال کی تمام لفٹیں فور ی طور پر فعال بنائی جائیں تاکہ دوسری تیسری اور چوتھی منزلوں پر قائم وارڈز میں مریضوں کو آنے جانے میں آسانی ہوسکے۔ہسپتال انتظامیہ کا اس حوالے سے موقف ہے کہ خرا ب لفٹوں کو جلد ٹھیک کر لیا جائے گا جو لفٹ خراب ہوتی ہے اسے فوری درست کر والیا جاتا ہے تاکہ مریضوں کو کوئی پریشانی نہ ہو خراب لفٹوں کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا نہیں ہے ۔