وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کے منشور کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے لندن میں نیا پاکستان، چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت یقینی بنانا اور بدعنوانی کا خاتمہ حکومت کا بنیادی مقصداور ترجیح ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم، حکومت اور سول سوسائٹی کا یکساں مؤقف ہے۔مسئلہ کشمیر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور پاکستان اس مسئلے کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔
وزیراطلاعات فوادچوہدری نے مزید کہا ہے کہ جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کے منشور کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے لندن میں نیا پاکستان، چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت یقینی بنانا اور بدعنوانی کا خاتمہ حکومت کا بنیادی مقصداور ترجیح ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم، حکومت اور سول سوسائٹی کا یکساں مؤقف ہے۔مسئلہ کشمیر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اور پاکستان اس مسئلے کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔