پنڈی بھٹیاں: ماں کے ہاتھوں قتل کے بعد نعش میں پھینکی گئی بچی کی نعش برآمد
پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار) تین روز قبل ماں کے ہا تھوں ذبح کرنے کے بعد نہر میں پھینکے جانے والے تین بچوں میں سے ایک بچی زارا کی نعش بھی مل گئی ۔ گھریلو نا چاقی پر خاتون نے تین بچوں کو جھنگ برانچ نہر میں پھینک دیا تھا۔ اس سے قبل دو بچوں کی نعشیں مل چکی تھیں۔ سکھیکی کے قریب بھٹہ مزدور عابد حسین کی بیوی زرینہ بی بی نے گھریلو ناچاقی پر 5 سالہ بیٹی زارا فاطمہ، 4 سالہ فیضان اور 2 سالہ احمد رضا کو جھنگ برانچ نہر میں پھینک دیا تھا۔
بچی/ نعش برآمد