آئی ٹی کی دنیا میں نو عمری میں عالمی انعام یافتہ ارفعٰ کریم کی آج تیسری برسی ہے ۔ پاکستان کا نام روشن کرنے والی ارفع کی یاد میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا
راولپنڈی میں ارفعٰ کریم کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ارفعٰ کے والدین اور ڈاکٹر عبد القدیر سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ڈآکڑ عبدالقدیر نے کہا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔لیکن اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی،ڈآکٹر عبدالقدیر خاندیگر مقررین نے ارفعٰ کریم کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اس موقعے پرارفعٰ کریم کے والدین اور دوستوں نے بھی ریکارڈ ہولڈر کے ویژن کو آگے بڑھانے کا عزم کیوالدیتقریب میں موجود مہمانوں اور دیگر سماجی شخصیات نے اس بات کی تائید کی کہ ارفعٰ کریم ملک کی دیگر بچیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
پی ٹی سی