محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخر میں بارشوں کی نوید سنا دیخشک موسم سے تنگ شہریوں نے اس کو خوش آئند قرار دیا ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،اگلے چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں دسمبر کے دوسرے ہفتے کے اختتام پر شمالی علاقوں سے ملک میں داخل ہوں گی اور تیسرے ہفتے سے موسم سرما کی بارشوں کا آغاز ہوگامحکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے تیسرے ہفتے میں شمالی علاقہ جات، خیبر پی کے اور بالائی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے جن سے سردی میں بتدریج اضافہ ہوگاآج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں چھ چترال،دیر اور راولاکوٹ میں منفی ایک جبکہ کالام ، استور اور کوئٹہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا