یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے نو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران مغوی امریکی صحافی لیوک سومرز بھی جاں بحق ہو گیا
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے یمن کے جنوبی صوبے شابوا میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے، حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے نو مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے سرکاری طور پر تفصیلات یا بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں اور فورسز میں تصادم ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال امریکی صحافی لیوک سومرز بھی ہلاک ہو گیا، گزشتہ ماہ بھی اسی صوبے میں ایسے ہی حملے میں چھ مشتبہ شدت پسند مارے گئے تھے۔