پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی تیس ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے ، پابندی کا شکار جادوگر سپنر سعید اجمل۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی ورلڈکپ دوہزار پندرہ کے لیے ابتدائی تیس ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔۔۔ آسٹریلیا اور نیوزی لیںڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونس خان طویل عرصے بعد ون ڈے فارمیٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جبکہ پابندی کا شکار سعید اجمل بھی ابتدائی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ سابق کپتان شعیب ملک کا نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ اگر محمد حفیظ بھی پابندی کا شکار ہو گئے تو شعیب ملک کو بطور آل راونڈر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے، جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کو بھی تیس کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ زخمی فاسٹ باولر جنید خان بھی بھی تیس رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں، اسکواڈ میں مصباح الحق ، محمد حفیظ ، شاہد آفریدی ،عمر اکمل ، صہیب مقصود، احمد شہزاد، ناصر جمشید، سرفراز احمد ،محمد عرفان ، وہاب ریاض ، ذوالفقار بابر ، سہیل تنویر، بلاول بھٹی، یاسر شاہ ، حارث سہیل اور رضا حسن شامل ہیں۔۔