وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کو صنعتی انقلاب کی ضرورت ہے صنعتوں کو فروغ دیے بغیر غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن نہیں
ٹیکسلا میں ہیوی میکینکل کمپلیکس کے حکام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کسی ملک کی ترقی میں ٹیکنالوجی اورانجینئرنگ کا شعبہ بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے بھاری اور جدید مشینری کی تیاری پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے انجینئرنگ کے شعبے میں ترقی سے اٹیمی شعبے کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے،،، انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں انجینئرنگ کے شعبے میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں ،،،موجودہ حالات میں ملک کو صنعتی انقلاب کی ضرورت ہے صنعتوں کو فروغ دیے بغیر غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن نہیں احسن اقبال کہتے ہیں، توانائی بحران حکومت کی اولین ترجیح ہے توانائی کے زیادہ منصوبے دو ہزار اٹھارہ میں ختم ہونگے بہت جلد خود پاور پلانٹس بنانے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے،