سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے بیان پر پوری قوم کو جواب دینا ہو گا وہ بچوں جیسی ضد کر رہے ہیں۔ اگر کسی نے الیکشن کا ریکارڈ رکھنے میں کوتاہی کی ہے تو ہمارا کوئی قصور نہیں
وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کسی اور پارٹی کو الیکشن دو ہزار تیرہ کے نتائج پر اعتراض نہیں،، عمران خان کو ایک سال بعد دھاندلی یاد آ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان بچوں جیسی ضد کر رہے ہیں۔ اگر کسی نے الیکشن کا ریکارڈ رکھنے میں کوتاہی کی ہے تو ہمارا کوئی قصور نہیں رانا ثناء اللہ کہتے ہیں، عمران خان کو اپنے بیان پر پوری قوم کو جواب دینا ہو گا