خشک موسم سے تنگ شہریوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے دسمبر کے آخر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اگلے چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں دسمبر کے دوسرے ہفتے کے اختتام پر شمالی علاقوں سے ملک میں داخل ہوں گی اور تیسرے ہفتے سے موسم سرما کی بارشوں کا آغاز ہو گا محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے تیسرے ہفتے میں شمالی علاقہ جات، خیبر پی کے اور بالائی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے جن سے سردی میں بتدریج اضافہ ہو گاآج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت چترال،دیر اور راولاکوٹ میں منفی ایک جبکہ کالام ، استور اور کوئٹہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے