بحرین کے شاہ حماد کی تصویر پھاڑنے کے جرم میں زینب الخواجہ کو تین سال قید
لندن (بی بی سی) بحرین میں زینب الخواجہ کو شاہ حماد کی تصویر پھاڑنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ زینب کا تعلق بحرین کے حکمران مخالف خاندان سے ہے۔ اور ان کے مقدموں کی سماعت اگلے ہفتے شروع ہونے والی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اگر زینب کو قید ہو گی تو وہ انہیں ”ضمیر کا قیدی“ تصور کرے گا۔