دہشت گردی کے الزام‘تین برطانوی شہریوں کو 4 سے 12 سال تک کی سزا سنا دی گئی
لندن (اے ایف پی) عدالت نے تین برطانوی شہریوں کو دہشت گردی کے الزام میں سزا سنا دی۔ محمد احمد اور یوسف سرور کو بالترتیب 12 اور 8 سال جبکہ شہود چودھری کو 4 سال کی سزا سنائی گئی۔ الزام تھا کہ انہوں نے شام میں القاعدہ سے منسلک گروپ کےساتھ ملکر جہاد میں شرکت کی تھی۔