ابوظہبی پولیس نے امریکی خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا‘ ملزمہ ڈرامائی انداز میں گرفتار
ابوظہبی (اے پی پی) ابوظہبی کی پولیس نے 48 گھنٹوں میں امریکی خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا اور قتل کے مشتبہ ملزمہ کو ڈرامائی انداز میں پرتعیش علاقہ سے گرفتار کر لیا۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے وزیر داخلہ شیخ سیف بن زید النہیان کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے ملزمہ کی طرف سے تمام شواہد مٹانے کی کوششوں کے باوجود قاتل کا سراغ لگایا جو کہ 38 سالہ اماراتی خاتون ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی خاتون ملزمہ نے ایک امریکی ڈاکٹر کے گھر کے سامنے بم نصب کرنے کی بھی کوشش کی جو کہ ناکام بنا دی گئی۔