محاذ آرائی کی سیاست سے نقصان ہوگا ، حکومت اور عمران مذاکرات کا راستہ اختیار کریں : طاہر اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے عمران خان اور حکومت کو اب مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ۔ محاذ آرائی اور تشدد کی سیاست سے پاکستان کو نقصان ہو گا ۔ یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامعہ مسجد صدیق اکبر کاہنہ میں علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مولانا مشتاق احمد ، مولانا اسلام الدین ، مولانا قاری عبد الحکیم ، قاری محمد عبد اللہ ثاقب ، مولانا رسالدین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اور سیاسی قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان میں قومی یکجہتی پیدا کریں اور مذہبی و سیاسی تشدد کی فضاءکو ختم کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ 30 دسمبر کو لاہور میں ہونے والی پیغام اسلاف کانفرنس میں ملک بھر سے 2 ہزار سے زائد علماءو مشائخ شریک ہوں گے۔ 8 دسمبر کو رحیم یار خان میں علماءو مشائخ کنونشن ہو گا۔