ممتاز مسلم لیگی کارکن ادریس جانباز کی 12 ویں برسی پر تقریب آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہوگی
لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ میں ممتاز مسلم لیگی کارکن محمد ادریس جانباز کی 12ویں برسی کے سلسلے میں آج ساڑھے دس بجے صبح خصوصی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن، سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ مقررین میں ڈاکٹر رفیق احمد،بیگم مجیدہ وائیں، سید شاہد مہدی نسیم شاہ، حافظ شفیق الرحمن ، اسلم زار ،انور قدوائی، اصغر عبداللہ، آصف بھلی، محمد اقبال ڈار اور غلام حسین شاہد شامل ہیں۔