مظفر گڑھ: 3 افراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، حالت تشویشناک، وزیراعلیٰ کا نوٹس
مظفر گڑھ /لاہور (نوائے وقت نیوز+ خصوصی رپورٹر) چوک قریشی کے علاقے میں 3ملزمان نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا ، پولیس کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے خاتون پر تیزاب پھینکے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے پورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاتون کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔