کراچی کے حساس علاقوں میں پولیو مہم، ملک بھر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈوز پہنچا دی گئیں
اسلام آباد، کراچی (نوائے وقت رپورٹ، نمائندہ نوائے وقت) پولیو کے خلاف 3 روزہ مہم کیلئے ملک بھر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈوز پہنچا دی گئیں۔3 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ ایک لاکھ سے زائد پولیو ویکسی نیٹرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ 11 حساس یونین کونسلوں میں مہم شروع کر دی گئی۔