شجاع آباد: ڈاکٹر کا 7 ماہ کی حاملہ خاتون کا آپریشن زچہ اور ایک بچی جاں بحق، دوسرے کی حالت تشویشناک
شجاع آباد (خبرنگار) شجاع آباد کی خاتون کا نجی ہسپتال میں آپریشن زچہ اور ایک بچی جاں بحق، دوسری بچی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ مرنے والی خاتون کے شوہر شاہد نے بتایا وہ بیوی کو چیک اپ کرانے نجی ہسپتال میں گیا اور ڈاکٹر کو بتایا میری بیوی سات ماہ کی حاملہ ہے ڈاکٹر نے ڈلیوری کا ٹیکہ لگایا اور بڑا آپریشن کر دیا۔