لاہور ہائیکورٹ کا وہاڑی چلڈرن کمپلیکس کو سات روز میں کھولنے کا حکم
وہاڑی( نامہ نگار )لاہو ر ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس مسٹر جسٹس عباد الرحمن لودھی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے تقریباً 3 ماہ سے بند چلڈرن کمپلیکس کو 7 دن کے اندر کھولنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ سرکاری اداروں کی مسلسل بند ش اداروں پر حکومت کی گرفت کمزور ہونے کے مترادف ہے۔