پشاور: افغان شہریوں کے حساس علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد
پشاور (نیوز ایجنسیاں) ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144 کے تحت افغان شہریوں کے ضلع پشاور کے حساس علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر 10 دنوں کیلئے تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گا۔