آسٹریلیا: سرخ کیکڑوں کی نقل مکانی روکنے کیلئے کرسمس آئی لینڈ کی سڑکیں بند کر دی گئیں
آئی لینڈ (نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے کرسمس آئی لینڈ کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ سڑکیں بند کرنے کی وجہ بنے ہیں ہزاروں سرخ کیکڑے جو ہر سال ان دنوں کرسمس آئی لینڈ سے بحر ہند کا رخ کرتے ہیں تاکہ افزائش نسل کو ممکن بنا سکیں۔ کیکڑوں کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کی نقل مکانی کے راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔