گجرات میں بچے، پیرمحل دوشیزہ، اوکاڑہ میں خاتون اور 15سالہ طالب علم سے زیادتی
گجرات +پیرمحل + اوکاڑہ (نامہ نگاران) گجرات میں بچے، پیرمحل دوشیزہ، اوکاڑہ میں خاتون اور طالب علم سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقہ موضع کھمبی میں توفیق درزی کے بچے سے زیادتی کی گئی۔ تھانہ صدر نے محمد توفیق کی رپورٹ پر یونس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پیرمحل میں بااثر افراد کے بیٹوں نے دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنانا ڈالا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ نواحی گائوں 681/22گ۔ ب کی انوری بی بی زوجہ نذیر احمد کی جواں سالہ بیٹی فریحہ کو مبینہ طور پر رات کے وقت مذکورہ گائوں کے مسمیان واجد علی، محمد عادل، محمد شاہد اور محمد الیاس نے اپنے دیگر دو ساتھیوں سے باہم صلاح مشورہ ہو کر گھر سے اٹھاتے ہوئے قریبی باغ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ماں نے گائوں کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر تلاش شروع کی تو اوباش دوشیزہ کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ پیرمحل پولیس نے زیادتی واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف بجرم 376ت پ کے تحت مقدمہ کا اندراج کرکے کارروائی کا عمل شروع کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ میں نامزد ملزمان نے گرفتاری کے ڈر سے اپنی عبوری ضمانتیں کروا لیں تھیں۔اوکاڑہ میں اوباش شخص نے 15سالہ طالبعلم کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نواحی قصبہ کوئلہ مادھورام کے انتظامیہ احمد کا بیٹا محمد طیب سکول پڑھنے جا رہا تھا اچانک راستے میں اوباش شعیب اُسے اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکی دیکر فصل مکئی میں لے گیا اور گن پوائنٹ پر اُسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں اوکاڑہ میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افر اد گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون کو اغواکرکے نامعلوم جگہ پر لے گئے جہاں اسلحہ کے زور پر اُس سے زیادتی کر ڈالی۔ نواحی قصبہ جندراکہ کے رہائشی محمد اشرف کی بیوی پٹھانی بی بی رفع حاجت کیلئے کھیتوں میں جارہی تھی اچانک راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح امجد، ظفر اقبال اور اعظم اُسے گن پوائنٹ پر اغواکر کے نامعلوم جگہ پر لے گئے جہاں امجد ولد امین نے اُسے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اُس کے ساتھی اسلحہ لے کر پہرہ دیتے رہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔