محکموں میں تقرریاں، سپریم کورٹ نے فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ کیلئے وفاق کو نوٹس بھیج دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے محکموں کی تقرریوں کے بارے میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ کیلئے وفاق کو نوٹس بھیج دیا۔ عدالت نے 14 نومبر کو کمشن کی شرط ختم کر کے وفاقی حکومت کو تقرریوں کا اختیار دیا تھا۔