سنی تحریک کے زیراہتمام یوم عشق رسولؐ منایا گیا جے یو پی، عالمی تنظیم اہلسنت کے علما نے حضرت عائشہ صدیقہؓ کی شان میں جمعہ کے خطبات دیئے
لاہور+ گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر جمعہ کو ملک گیر ’’یوم عشقِ رسولؐ‘‘ کے طور پر منایا گیا اور فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپوخاص سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں، سُنی تحریک علماء بورڈکے عہدیداروں نے ’’عشق رسولﷺ اور شانِ اُمّ المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ‘‘ کے موضوعات پر خطبات ِجمعہ دیئے۔ علاوہ ازیں اہلسنت کی 30 تنظیموں کا مشترکہ اجلاس پیر سید شاہد حسین گردیزی ہوا۔ جس میں اہلسنت کی 30 تنظیموں کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ میں فرقہ ورانہ فساد اور دین میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی مذمت کی گئی۔ جے یو پی کے اور عالمی تنظیم اہلسنت کے زیراہتمام علماء نے جمعہ کے اجتماعات میں حضرت عائشہ صدیقہؓ کی شان پر خطبات دیئے۔