کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی مالیاتی ساکھ برقرار رکھی
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی مالیاتی ساکھ کو A+ کی درجہ بندی پر برقرار رکھا ہے۔ کمپنی گروپ چیئر مین میاں ایم اے شاہد انشورنس کے تمام معاملات پر نہ صرف گہری نظر رکھتے ہیں بلکہ اپنے تمام کاروبار کو بہترین انداز سے چلانے میں ماہر ہیں۔