سٹیل ملز میں پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی، مزدور جھلس کر ہلاک
فیروز والا (نامہ نگار) کالا شاہ کاکو کے قریب سٹیل ملز میں زوردار دھماکہ سے پائپ پھٹنے سے محنت کش بری طرح جھلس کر ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شامکے کا رہائشی محنت کش محمد سعید سٹیل ملز میں کام کر رہا تھا کہ پائپ پریشر سے پھٹ گیا جس سے دھماکہ گرم لوہا اسکے اوپر گرا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ فیروز والا پولیس نے متوفی کے بھائی محمد اعظم کی رپورٹ پر سٹیل ملز مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔