وزیر ریلوے سعد رفیق کی اہلیہ اور بھابی سے نقدی، زیورات لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار
لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس بی پو لیس نے وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعید رفیق کی بیوی اور بھابی سے چند ماہ قبل ہو نے والی ڈکیتی کے دونوں ملزما ن کو گر فتار کر لیا ہے۔بتا یاجاتاکہ کچھ عرصہ قبل وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعید رفیق کی بیوی اور بھابھی ڈیفنس بی کے علاقہ میں شا پنگ کر نے کے بعد گھر جا رہی تھی کہ دو نا معلوم موٹر سا ئیکل سواروں نے ان سے گن پو ائنٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے تھے۔ پو لیس نے گزشتہ روز دونوں ڈاکوؤں سخاوت عرف با بو اور شیرا کو گر فتار کر لیا ہے۔