ورلڈ کپ2015 : پاکستان بورڈ نے30 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونیوالے کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کے لئے ابتدائی 30کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی۔بتایا گیا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ 2015ء کے لئے ابتدائی 30کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ میچ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کامران اکمل، شعیب ملک، سعید اجمل اور جنید خان بھی ابتدائی 30کھلاڑیوں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ عبد الرحمان، اظہر علی، محمد طلحہ، فواد عالم، بابر اعظم، عمران خان، احسان عادل اور محمد طلحہ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست چیئرمین پی سی بی کو بھیج دی ہے جس کے بعد پی سی ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست ایک دو روز میں آئی سی سی کو بھیج دے گی، آئی سی سی کو ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست بھیجنے کی آخری تاریخ 8دسمبر ہے جبکہ پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ کیلئے حتمی 15کھلاڑیوں کا اعلان بھی 7جنوری تک کر دیا جائیگا۔